Breaking News

6/recent/ticker-posts

Send your DPs for Battle | UP-9 | Untwisted Pages

ڈی پی بیٹل پوسٹ 2۔۔
ڈی پی بیٹل کی دوسری پوسٹ کے ساتھ حاضر ہوں 😊 اس پوسٹ کا مقصد یہ ہے کہ اپنی ڈی پی کی تصویریں مقابلے کے لیے ہمیں بھیجیں ۔ 😁 پچھلی پوسٹ میں ہم نے کہا تھا کہ کون کون اس مقابلے میں حصہ لینا چاہتا ہے وہ اپنا نام بتا دے اور بیشتر لوگوں نے اپنے نام دیے لیکن اکثر لوگوں کو سمجھ نہیں آئی کہ جو طریقہ کار بتایا تھا مقابلے کا تو میں یہاں دوبارہ بتاتا ہوں آسان الفاظ میں ۔
کل پہلا مقابلہ ہوگا جس میں دونوں شرکت کرنے والوں یعنی مسکان اور دانین کی بھیجی گئی ڈی پی ہم پوسٹ کریں گے اور آپ کو اپنے پسندیدہ شریک کو ووٹ دینا ہوگا کمنٹ میں ۔ جس کے ووٹ زیادہ ہوں گے وہ جیت جائے گا اور ووٹ دینے کے لیے ایک گھنٹہ دیا جائے گا ۔
ڈی پی کیسی ہونی چاہیے ؟
کسی بھی انسان کی تصویر چاہے آپ کی اپنی ہو یا کسی اور انسان کی ۔ صرف انسانوں کی تصاویر قابل قبول ہوں گی اور کوشش کیجیے گا کہ تصاویر پرکشش اور یونیک ہوں ۔ تصویر میں یہ ضروری نہیں کہ انسان کا چہرہ نظر آرہا ہو یا نہیں ۔ یہ بھی ضروری نہیں کہ لڑکا صرف لڑکے کی تصویر بھیجے گا یا لڑکی صرف لڑکی کی ۔ ایسی کوئی پابندی نہیں ہے ۔ کوئی کسی کی بھی تصویر بھیج سکتا ۔ اپنی ذاتی تصویر بھی بھیج سکتے ۔
تصویر کہاں بھیجنی ہے ؟
تصویر آپ کو ہمارے فیس بک پیج کے انباکس میں بھیجنی ہے ۔ ہمارے فیس بک پیج کا لنک
کیا دو لوگ ایک جیسی تصویر بھیج سکتے ؟
نہیں ایسا ہر گز نہیں ہوسکتا ۔ ہر کسی کی تصویر الگ ہونی چاہیے ۔ اور اپنی تصویر آپ خفیہ رکھیں گے اسی لیے صرف ہمیں پیج پر انباکس کریں گے ۔ اور باقی لوگوں کو تصویر مقابلے کے دن دکھائی جائے گی ۔ اگر کوئی دو لوگوں نے ایک جیسی تصویر بھیج دی اتفاقا تو ہم ان کو اطلاع کردیں گے اور جو پہلے تصویر بھیجے گا صرف اسی کی قابل قبول ہوگی ۔ بعد میں بھیجنے والے کو کوئی اور تلاش کرنی ہوگی ۔
تصویر بھیجنے کا وقت کتنا ہے؟
جیسا کہ کل پہلا مقابلہ ہے تو جن لوگوں نے اس میں شرکت کرنی ہے وہ لوگ کل صبح 9 سے 10 بجے تک تصویر بھیج دیں اور باقی لوگ جو پہلے تین مقابلوں میں شرکت کررہے ہیں وہ کل شام 6 بجے تک تصویر بھیج دیں ۔
جن لوگوں نے ابھی تک حصہ نہیں لیا ان کا ؟؟
اس مقابلے کے لیے نام دینے کی آخری تاریخ 20 دسمبر ہے ۔ یعنی 20 دسمبر تک آپ لوگ مقابلے میں داخل ہوسکتے ہیں ۔ پہلے دس لوگوں کو ان کے مقابل بتا دیے گئے ہیں باقی لوگوں کو بھی آہستہ آہستہ بتا دیے جائیں گے ۔
ابھی بھی کسی کا کوئی سوال ہو تو کمنٹ میں پوچھ لے ۔


Post a Comment

0 Comments