Breaking News

6/recent/ticker-posts

Hasar E Muhabbat Ka Talism by Salman Coming Soon

اگلی صبح آکاش نماز پڑھنے کے بعد مسجد سے نکلا اور قبرستان کی طرف روانہ ہوگیا ۔۔ اس قبرستان کی طرف جہاں اس کی محبت دفن تھی ۔۔ جہاں اس کا پیار رہتا تھا ۔۔ جو اس کے پیار کا گھر تھا ۔۔
اندھیرا چھٹ رہا تھا اور اجالا آہستہ آہستہ ساری زمین کو منور کرتا جارہا تھا ۔۔ وہ بوجھل قدم اٹھاتا ہوا قبرستان میں داخل ہوا اور پھر قبروں کے درمیان بنے راستے پر سے گزرتا ہوا قبرستان کے بیچ میں بنی اس نئی قبر کے پاس چلا گیا جو کل رات پی بنی تھی مگر وہاں جا کر آکاش کی حیرت کی انتہا نہ رہی کیونکہ وہ قبر کہیں سے نئی بنی قبر لگ ہی نہیں رہی تھی ایسے لگ رہا تھا کہ جیسے صدیاں بیت گئی ہیں اس قبر کو بنے ہوئے 
قبر پر کتبہ جس پر آکاش نے خود لکھوایا تھا 
"طلسم کی شہزادی "
صرف اس لیے کیونکہ وہ آکاش کے لیے طلسم ہی تھا ۔۔ بے حقیقت کا ایک دم حقیقت ہونا اور پھر پلک جھپکتے ہی دوبارہ بے حقیقت یوجانا ۔۔
وہ کتبہ بھی دھول اور مٹی سے اٹا ہوا تھا ۔۔
آکاش نے کتنے پر ہاتھ پھیرا تو اس کا ہاتھ مٹی سے بھر گیا تھا 
"ہوں "
اس نے سعد آہ بھری اور قبر کے قریب بیٹھ گیا ۔۔
پھر خوب رونے لگا بہت زیادہ ۔۔
اور شاید کافی دیر روتا تھا آنکھیں میٹے ۔۔
پھر اس نے آنکھیں کھولیں تو سامنے والا منظر دیکھ کر اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں تھیں کیونکہ سامنے کا منظر ہی ایسا تھا 
وہ قبر کھلی ہوئی اور اس میں کچھ بھی موجود نہ تھا ۔۔ بالکل خالی تھی وہ قبر اور اس قبر کے باہر آکاش سے کچھ فاصلے پر بیٹھی تھی وہ لڑکی سفید فراک میں جسے کل سفید کفن پہنا کر آکاش نے منوں مٹی تلے دفنایا تھا ۔۔
"تت تم "
آکاش نے کہنا چاہا مگر کہہ نہ سکا ۔۔ حیرت کے مار مارے آواز حلق میں کہیں رہ گئی تھی ۔۔ 
شاید خوف کی وجہ سے تھی کیونکہ ایک لڑکی جس کی کل موت ہوئی تھی وہ آج آکاش کے روبرو بیٹھی تھی ۔۔
اس لڑکی نے اپنے ہاتھ آکاش کی طرف بڑھائے تو آکاش ایک دم ساکت رہ گیا ۔۔
اس نے اپنے ہاتھ آکاش کی آنکھوں پر رکھے اور ان سے نکلتے آنسو صاف کرنے لگی ۔۔
آکاش خوفزدہ بھی تھا اور حیران بھی ۔۔
وہ ڈاکٹر تھا میڈیکل سائنس کا ماہر اور اس کے نزدیک تو کسی بھی انسان کا مرنے کے بعد اپنی قبر سے نکلنا اور پاس آکر بیٹھا ناممکن تھا اور وہ کیسے یقین کرسکتا تھا ایک مردہ لڑکی کو اپنی قبر سے باہر بیٹھا دیکھ کر ۔۔


Post a Comment

0 Comments